اسلام آباد(آئی این پی)توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی درخواستکی سماعت آج ہو گی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست آج بدھ کو اعتراضات کے ساتھ مقرر کر دی،رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے،
درخواست میں 8جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،اپنے موقف میں درخواست گزار نے کہا کہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایا گیا، توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں