محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق محرم الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان۔

 

 

عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے کا امکان ہے، رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ادھر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے محرم انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 مانیٹرنگ کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم جلوسوں، مجالس، اجتماعات کے روٹس پر مون سون کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی اور لیسکو افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو چیک کیا جائیگا۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور نے کہا کہ تمام ایم سی ایل افسران اے سیز کی ہدایات کے مطابق سول ورک، پیچ ورک کو مکمل کرنے کے پابند ہونگے۔کمشنرلاہور نے سوفیصد پیچ ورک، لائٹس کی مرمت اور بجلی کی لٹکتی تاروں کوہٹانے کیلئے ٹائم لائنز طلب کر لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل، لیسکو، پی ٹی سی ایل، واسا، ایل ڈبلیوایم سی، ایل ڈی اے، ریسکیو کے فوکل پرسنز کل سے کنٹرول روم سے آپریٹ کرینگے۔ الیکٹریسٹی وائرز کے تمام سورنگ پوائنٹس کلیئر ہونے چاہئیں۔ غفلت پر ذمہ دار افسر پر ایف آئی آر درج ہوگی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سول ورک، پیچ ورک اور مرمت و بحالی کے کاموں کے معیار کی تھرڈ پارٹی جانچ ہوگی۔ محرم کے حوالے سے کاموں کی درخواستوں ودیگرپر صرف ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی سی اجازت دیگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم او آئی میاں ثاقب، محمد آصف ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا افسران نے شرکت کی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close