ق لیگ کس سیاسی جماعت کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیار ہوگئی؟ بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وفاق نے کہا 13 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، امید ہے وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت پر اسمبلی کی تحلیل اور الیکشن کو ہونا اچھا اقدام ہوگا۔

 

 

 

ہم انتخابی میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔جب کہ ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت پرویز لہیٰ سے جیل میں دو بار مل آئے۔چوہدری پرویز الہیٰ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کچھ باتیں آج کے حالات کے تناظر میں بڑے طریقے سے کرنی پڑتی ہیں ۔ہم نے کوئی غلط کام اور کرپشن نہیں کی،ہم تو انشا اللہ سر اٹھا کر چلیں گے، امرا ء نے اپنے لئے ملک جنت اور غریب کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں پچھلے چار سال جتنی کرپشن ہوئی اس سے پہلے نہیں ہوئی ،ٹرانسفرپوسٹنگ کی مد میں بھی کرپشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،وقت آگیا ہے کہ نوجوان سچ اور جھوٹ بولنے والوں بارے سوچیں ،نو مئی کو جو کچھ ہوا اس کے پیچھے اس پارٹی کا لیڈر ہی شامل ہے،شہدا ء کے مجسمے توڑے گئے۔

 

 

انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ،سوشل میڈیا پر جو منفی چیز دیکھیں اس کی مذمت کریں ۔انہوںنے کہا کہ نو سال خیبر پختوانخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت رہی لیکن ایک بھی جنرل ہسپتال نہیں بنا،پنجاب میں موقع ملا تو جنرل ہسپتال اور ٹیکنیکل کالج میں بہتری لائیں گے،زراعت کے شعبے میں بھی بہت کام ہونے والا ہے،سیاستدان کو وہی بات کرنی چاہئے جس پر وہ عمل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close