چوہدری پرویز الٰہی کو جیل میں ملنے والی سہولیات بتا دی گئیں

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کی جیل میں سہولیات کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات پیش ہوئے۔

 

 

پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے مؤکل کو جو اے سی دیا گیا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا ہے جس پر آئی جی جیل خانہ جات بولے کہ ہم پرویزالہٰی کمرے کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے روم کولر میں برف کا استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر نے درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کا کہا ہے۔ ہم نے کولر میں 20کلو برف ڈال کر درجہ حرارت کو ٹھیک رکھا ہوا ہے۔ دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ایئرکولر، بیڈ، ایل سی ڈی اور ٹیبل دی گئی ہے۔پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو وکلاسے بھی نہیں ملنے دیا جاتا،دوران سماعت سرکاری اور پرویزالہٰی کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔سرکاری وکیل نے عدالت میں حکم کی تعمیل کی یقین دہانی کرائی۔لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی شکایات کے ازالے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ، ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے،طالب علم کی خواہش پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسے خوداپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close