گرج چمک کیساتھ بارشیں اور تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، ژوب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (ایئر پورٹ 18، بوکڑہ 13، گولڑہ 08، زیرو پوائنٹ 05، سیدپور 01)، پنجاب میں اٹک 60، راولپنڈی (چکلالہ 02)، نارووال 01،خیبر پختونخوا: چراٹ 35، مردان 26، سیدو شریف 13، بنوں 11، پاراچنار 07، کلام 04، ڈیرہ اسماعیل خان 01، بلوچستان میں ژوب 12، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 05، گلگت: ہنزہ 06، گوپس اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close