چیئرمین پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا یا نہیں؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ااگرچہ کچھ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان ملٹری ٹرائل کیلئے موزوں کیس ہیں لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سول اور ملٹری حکام کے درمیان ایک عمومی اتفاق ہے کہ عمران خان 9 مئی کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تھے۔

سویلین فریقین بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور کچھ وفاقی وزرا پہلے ہی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے اہم منصوبہ ساز تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں