انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی طلبی، عمران خان پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیا حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات میں طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما پیش نہ ہوئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

 

 

 

انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے 5مقدمات میں طلبی کے معاملے پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کی طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما عدالت نہ آئے ،پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور سلمان ایوب اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔وکیل سردار مصروف نے استدعا کی کہ ہمیں کل رات کو ٹیلی وژن سے معلوم ہوا، کوئی آئندہ تاریخ مقرر کردیں، کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ اے ٹی سی میں پیش ہو سکیں، اے ٹی جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ میں جب طلب کروں آپ سب نے پیش ہونا ہے ، میں چاہتا ہوں ان کیسز کو نمٹایا جائے، کیسز کے شواہد ریکارڈ کرکے جلد نمٹایا جائے، اے ٹی سی نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں سماعت 13جولائی تک ملتوی کردی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی گئی،تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی 20 جولائی، تھانہ سنگجانی 21جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔

 

 

 

اے ٹی سی نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کرلیا،اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close