اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہرکے کوآرڈی نیٹر انجینئرمحمد عمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیا رکرلی،اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری سے انجینئرمحمد عمیرنے ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے ہماری قیادت اور کارکنوں نے آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جہد مسلسل میں شہادتیں دی ہیں ، موجود جمہوری نظام پیپلز پارٹی قیادت کی قربانیوں کا ثمر ہے،
انہوں نے کہا صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کے تعاون سے جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا ماورائے آئین و قانون اقدامات کے مجرمین کو آئینی ہتھیار عدم اعتماد کے ذریعے نکالا ،نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام پر حصہ لے گی ، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اوراسکے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ،اس موقع پر انجینئر ایم عمیر نے کہا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے فخر کا باعث ہے ، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے پریقین رکھتی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں