استحکام پاکستان پارٹی کی دوسری سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں پر وضاحت آگئی

لاہور (پی این آئی) سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پارٹی سے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتوں کو محض افواہیں قرار دے دیا۔

 

 

 

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی میں مصروف ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ووفاقی مشیر قمرزمان کائرہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولاتاحال طے نہیں ہواتاہم اس پر بحث مباحثہ جاری ہے۔یہ الیکشن اسمبلی کی مدت پوری کرنے کے بعد ہونے جارہے ہیں اور الیکشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ملک میں مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن وسائل انتہائی کم نہیں لیکن اس کے باوجود حکومت جو کام انتہائی ضروری ہیں وہ کرا رہی ہے میرے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،اسی طرح پورے ملک میں کام ہورہے ہیں اور یہ کام ہوتے رہتے ہیں۔

 

 

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) یاز شریف نے نومبرمیں انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے الیکشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نواز شریف نے پاکستان میں اہم پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت 11 یا 12 اگست کو تحلیل کر دی جائے گئی۔ نوازشریف کا پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی اتحاد پراہم فیصلہ متوقع ہے۔پنجاب میں 30 فیصد نئے چہروں کو میدان میں اتارا جائے گا، ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ اگست اور ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں نوازشریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے،نواز شریف کی اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں اورقانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں