پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی، تاریخی جھٹکا لگ گیا

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمد عمیر نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری سے انجینئرمحمد عمیرنے ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے ہماری قیادت اور کارکنوں نے آئین کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جہد مسلسل میں شہادتیں دی ہیں ، موجود جمہوری نظام پیپلز پارٹی قیادت کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کے تعاون سے جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا ماورائے آئین و قانون اقدامات کے مجرمین کو آئینی ہتھیار عدم اعتماد کے ذریعے نکالا ۔اس موقع پر انجینئر ایم عمیر نے کہا کہ میں جمہوری روایات اور جمہوریت پسند پارٹی پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہاہوں جو میرے لیے فخر کا باعث ہے ، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے پریقین رکھتی ہے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں اپنے نشان منشور پروگرام پر حصہ لے گی ، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اوراسکے دروازے تمام جمہوریت پسند لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

 

 

ادھر ضلع بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 سے پاکستان تحرک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو بیان میں نواب سلمان خان گدھوکا وٹو نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ پرتشدد سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، مشتعل ہجوم نے ہماری قومی اور فوجی املاک کاجلاؤ گھیراو کیا ۔ سلمان گدھوکا کا کہناتھا کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک کیسے مضبوط ہوگا،موجودہ ملکی حالات کے پیش پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتا ہوں، افواج پاکستان ہماری ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close