پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے عائد درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے۔پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

 

 

 

جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے کی جاناب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے یہ نشان دہی نہیں کی کہ تحریک انصاف پر پابندی کیسے مفاد عامہ کا معاملہ ہے ؟ اعتراض میں کہا گیا کہ مدعی نے اپنی درخواست میں آرٹیکل 184 تین کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور یہ واضح نہیں کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے۔ رجسٹرار نے کہا کہ درخواست گزار نے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا اور یہ نشان دہی بھی نہیں کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے۔یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں