مونس نے مجھے کہاں پھنسا دیا، چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی سے جیل میں تیسری ملاقات کی ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے ملاقات ایک ہفتے پہلے اور عید کے بعد کی جس میں ق لیگ کے سربراہ نے ایک بار پھر پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ پرویزالٰہی نے کہا مونس الٰہی نے مجھے کہاں پھنسا دیا۔ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن مونس الٰہی نہیں مان رہے جبکہ ذرائع پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی اعلان کریں توبہترہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مونس الٰہی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش کی گئی اور پرویزالٰہی سے بات کرانے کی کوشش کی لیکن مونس نے فون نہیں اٹھایا۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا بعد میں پیغام آیا کہ اپنے موقف پر قائم رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close