عمران خان نے علی زیدی سمیت کس کس کو پارٹی سے نکال دیا؟ وارننگ بھی دیدی

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف نےسابق وفاقی وزیر علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ یہ دونوں رہنما عملاً تحریک انصاف کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے علی زیدی اور عباس جعفری کی رکنیت معطل کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

علی زیدی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس بڑے پیمانے پر دیکھی گئی جس میں آپ نے کہا ہے کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے آپ نے جان بوجھ کر پارٹی عہدہ اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لٰہذا، آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ اور/یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ناکامی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں