اعجاز الحق کیخلاف اربوں روپے منی لانڈرنگ کا سنگین الزام لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام، اعجاز الحق اور 23 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی عدنان لوہانی کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق اور ان کے ساتھیوں پر ایک ارب 80 کروڑروپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے میں مقدمہ 17 جون 2023 کو درج کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ایف آر آر منظر عام پر لائی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اعجازالحق کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے بہاول پور سرکل کی ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ ایف آئی آر میں دیگر ملزمان میں آصف ثناء ،،اسماء ریاض ،فرخ ثناء،غلام مجتبی ،کاشف ثناء،مدیحہ وحید،محمد عدنان شبیر،محمد طیب،محمد یاسین ،نبیلہ نوشین،سعدیہ شبیر،سعیداحمد،سکینہ بی بی،سارا زاہد،سرفراز اختر،شبیر احمد،عثمان شبیر،عظمی شبیر شامل ہے جو کہ اعجاز الحق کے رشتہ بتائے جاتے ہیں جن پر 1 ارب 80 کروڑ10 لاکھ 46 ہزار 429 روپے منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close