پشاور میں دو مسیحی خواتین کی گھر سے گمشدگی کا ڈراپ سین ہو گیا، کہاں ملیں؟

پشاور (پی این آئی) پشاور میں مسیحی خواتین اور بچی کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین بچی کو لیکر راولپنڈی میں دیور کے گھر چلی گئی تھیں، خواتین آپس میں دیورانی اورجیٹھانی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خواتین اپنے شوہروں کے تشدد کے باعث دیور کے گھر چلی گئی تھیں، خفیہ معلومات پر خواتین کا سراغ لگایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق دونوں خواتین اور بچی 5 جولائی کو یکہ توت زرگرآباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں، دونوں خواتین قوت سماعت و گویاہی سے محروم ہیں، خواتین کی گمشدگی کی روزنامچہ رپورٹ تھانہ یکہ توت میں درج تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close