ڈی آئی خان (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی۔انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے رابطہ کیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ میں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض ہیں، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کے ذمہ دار حکمران ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں