جہلم (پی این آئی)جہلم کی عمارت میں سلنڈر دھماکے کے حوالے سے عینی شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ گیس لیکیج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا۔جہلم میں جی ٹی روڈ پر ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ آج صبح ہوا، سلنڈرپھٹنے کے ساتھ ہی عمارت زمین بوس ہوگئی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ فوری طورپر ریسکیوآپریشن شروع کیاگیا جس میں 5 لاشیں اور 15 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا۔
سلنڈر دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور عینی شاہد کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج اور سگریٹ کے سبب پیش آیا۔عینی شاہد کا کہنا تھاکہ سلنڈر بھرنے پر لگا کر دکان مالک باہر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا، تین منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں ہوٹل کا سٹور اور سلنڈر بھرنے والے کی دکان تھی۔مقامی شہری نے بتایاکہ بلڈنگ کے گراو¿نڈ فلور پر فوٹو سٹوڈیو، دھوبی کی دکان اور ہوٹل تھا، بلڈنگ کی بالائی منزل پر پانچ رہائشی کمرے تھے۔حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے میں دھوبی جاں بحق ہوا اور اس کے بیٹے نے واقعے کی تفصیلات حکام کو دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈروں کی دکان کا مالک تاحال لاپتا ہے اس کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں