خود تو فرار ہو اور ان کی باتیں سنو، فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

 

فواد چوہدری پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور وہ استحکام پاکستان پارٹی کے باقاعدہ اعلان والی پریس میں بھی موجود تھے۔ان کی اہلیہ حبا فواد چوہدری سوشل میڈیا پر فعال ہیں۔شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھاکہ علی زیدی سمیت 17 افراد کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے جس میں فواد چوہدری کا بھی نام شامل ہے۔

 

 

اس پر حبا فواد نے شہباز گِل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خود تو فرار ہو اور ان کی باتیں سنو، پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت کریں۔

 

 

اس کے علاوہ ایک ٹوئٹ پر حبا نے شہباز گل سے متعلق لکھاکہ ’واپس آئیں اور مقابلہ کریں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close