اہم پاکستانی شخصیت کا دبئی میں انتقال ہوگیا، افسوسناک خبر

دبئی (پی این آئی) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سابق عہدیدار سید صابر حسین شاہ گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔مرحوم بسلسلہ روزگار ایک عرصہ تک دبئی میں مقیم رہے۔ دوران قیام وہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے فلاحی کام کرتے رہے۔

 

 

 

وہ ایک عرصہ تک پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ساتھ بھی منسلک رہے اور مختلف انتظامی عھدوں پر بھی فائض رہے- مرحوم خوش اخلاق، ملنسار، انسان دوست، محب وطن اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے۔ اسی وجہ سے وہ یہاں مقیم پاکستانیوں میں بہت مقبول تھے۔ امارات میں قیام کے دوران پاکستانیوں کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سید صابرحسین شاہ کے انتقال کی خبر ان کے جاننے والوں میں انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی۔سید صابرحسین شاہ کے عزیزواقارب نے مرحوم کےلئے دعامغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبرجمیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close