اسلام آباد ( پی این آئی) معروف برطانوی ائیر لائن نے اسلام آباد سے لندن کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ائیر لائن کی آخری پرواز VS379، B789 نے اتوار کو دوپہر ایک بج کر 8 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ سی او او ائیرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔آخری پرواز کے موقع پر ائیرپورٹ منیجر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ائیر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔ واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ائیر ویز نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ورجن اٹلانٹک نے ابتدا میں مانچسٹر کے لیے 4 اور لندن کے لیے 3 پروازیں چلائیں، بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانا شروع کر دیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کے ترجمان نے کہا تھا کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔
ایئر لائن نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں