اگلے دو ماہ کیلئے بارشوں کی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ بھارت کی بارشوں کا اثر یہاں بھی آئے گا، اگلے 2ماہ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

 

 

 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاہے کہ اس وقت پنجاب میں کہیں بھی سیلابی صورتحال نہیں،بھارت کی جانب سے گزشتہ سال بھی اتناہی پانی چھوڑا گیا تھا،صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،صوبائی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔نگران وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ بھارت کی بارشوں کا اثر یہاں بھی آئے گا، اگلے 2ماہ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی ہے ،ان کا کہناتھا کہ دریا کی حدود میں بننے والی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close