پاکستان کے بڑے شہر میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد نارووال ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد نارووال ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں،

شکرگڑھ جسرکے مقام پر دریائے راوی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا، ڈی سی نارووال کا کہنا ہے کہ 12 مقامات پر علاقہ مکینوں کے لیے رہائش کا انتظام کر دیا گیا،نالہ ڈیک کے قریبی آبادیوں کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے،دریائے راوی کے اردگرد کے تمام دیہات کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ،نارووال کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریسکیو و دیگر ادارے مکمل تیار ہیں،جانی نقصان کے پیش نظر آبادی کا انخلا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close