پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے بھارت جانا چاہئے یا نہیں، عطاء تارڑ نے مشورہ دیدیا

گوجرانوالہ (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے بھی پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق اپنا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نون لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست اور کھیل مختلف چیزیں ہیں،

کھیل اور سیاست کو ملانے سے چیئرمین تحریک انصاف کو سیاست میں آنے کا موقع ملا اور انہوں نے ملک میں تباہی پھیلا دی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ، ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے، انہیں اپنی گیم کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھارت جانا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close