عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل منگیتر سے کال پر کیا بات کی؟ پولیس نے پتہ لگا لیا

اسلام آباد (پی این آئی )پولیس کو استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیترسےگفتگو کاریکارڈ مل گیا۔پولیس کے مطابق عالمگیرترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سےگفتگو کا ریکارڈ مل گیا ہے جس کے بعد ان کی منگیتر سے ملاقات کی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیرترین سے اس روز شام 4 بجےفون پر بات ہوئی، عالمگیرترین کے ساتھ کال پر روزمرہ کی باتیں ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد تفتیش کادائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close