جہلم، ہوٹل کی تین منزلہ عمارت گیس سلنڈر پھٹنے سے زمین بوس، کتنا جانی نقصان ہو گیا؟

جہلم (پی این آئی) جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے سے تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close