لندن (پی این آئی) برطانوی دارالحکومت لندن کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دے دیا ہے ۔۔۔ برطانیہ میں مقیم 51 سالہ عامر وسیم چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے 18 مئی کو پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ آور ہوتے ہوئے اسے نقصان پہنچایا تھا۔۔۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے رہائشی عامر وسیم چوہدری پر ویسٹ منسٹر میجسٹریٹس کورٹ میں پاکستان ہائی کمیشن پر ’کرمنل ڈیمج‘ کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔۔۔۔ عدالت کے سامنے رکھے گئے خواہد کے مطابق وسیم چوہدری نے ہائی کمیشن میں داخل ہونے سے پہلے گالم گلوچ کی، بلڈنگ میں موجود سفارتی عملے کو بھی گالیاں دی تھیں۔۔۔۔ عدالت میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کر لیا۔۔۔۔۔ عدالت نے عامر وسیم چوہدری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں