جنگ کے سینئر صحافی کو سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا

کراچی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے، قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کرایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔۔۔۔

تاہم نامعلوم افراد سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کر لے گئے۔۔۔۔ ابتداء میں سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر گاڑی سے اتار دیا گیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close