شرپسندوں کی خیر نہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

 

سول سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری کی زیر صدارت 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرے گی۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی بھی عائد کر دی، پنجاب بھر میں سرچ اینڈ سویپ اور کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صوبہ بھر میں 280 ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں