تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

سرگودھا(پی این آئی) تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی۔۔ سرگودھا سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شعیب اعوان بھی پارٹی چھوڑ گئے۔ملک شعیب اعوان نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا9مئی کے واقعات ملک وقوم سے غداری تھی ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں۔ملک شعیب اعوان نے کہا کہ آئندہ کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کرونگا۔خیال رہے کہ سانحہ نومئی کے بعد متعد بڑے رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close