میں شرمندہ ہوں، شہباز گل نےکس سے معافی مانگ لی؟

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے سینئر صحافی احمد نورانی سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ”میں اس شخص کا ناقد رہا ہوں۔ سخت ناقد۔ آج میں اس پر اس سے شرمندہ ہوں۔ یہ پاکستان کے پورے میڈیا میں واحد شخص نکلا جس نے اپنا نظریہ جو درست تھا یا غلط لیکن اس نے شکل دیکھ کر اسے نہیں بدلہ۔

بلکہ اصول پر کھڑا رہا۔ آپ کا شکریہ احمد نورانی صاحب۔ آپ اپنی سوچ پر کھڑے رہے۔ ورنہ ہم نے کیا کیا نہ دیکھا۔ مطیع ، سے لے کر بہت سے جغادری جو اپنے آپ کو لیفٹ کی آواز کہتے رہے۔ کہتے رہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کے خلاف ہیں۔ لیکن جب اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان بگڑی۔ تویہ سارے جغادری اپنی پوزیشن بھول کر اسٹیبلشمنٹ کے پاو¿ں میں جا گرے عمران کی مخالفت میں۔ اپنا جھوٹا نظریہ نہ بچا پائے۔ بہت سارے مطیعوں کی دنیا میں صرف ایک نورانی نکلا۔ ہو سکتا ہے مستقبل میں، میں اور نورانی کسی موضوع پر پھر آمنے سامنے ہوں تنقید ہو لیکن کم از کم نورانی نے ایک بات ثابت کر دی کہ وہ ایک سوچ کا مالک ہے۔ اس سے اس کی سوچ کوئی نہیں چھین سکتا۔ اور وہ اس پر کھڑا ہونا جانتا ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close