پیپلزپارٹی نے بھی عمران خان کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیّر بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اگر آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کا ٹرائل ضرور ملٹری کورٹ میں ہو گا۔جیو نیوز سے گفتگو میں نیّر بخاری کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کا سامنا کریں، اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی دور میں 29 افرادکو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنجسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا عندیہ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close