وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دیدیا

نارووال (پی این آئی) احسن قبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی مدت کے بعد حکومت سے علیحدہ ہوں گے اور نگران حکومت بنے گی۔

الیکشن کمیشن آئینی مدت کے مطابق انتخابات کرائے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج رات چین جا رہا ہوں،چین میں سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کے حوالے سے اجلاس ہو رہا ہے۔ سی پیک کی 10 سالہ کارکردگی اور لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی،سی پیک پاکستان کی ترقی میں انجن بنے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی بحران میں دھکیلا گیا،ایک اناڑی کو ملک پر مسلط پر کر کے معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔نواز شریف کی نا اہلی کے نتیجے میں سیاسی بے یقینی ہوئی۔احسن اقبال نے 9 مئی کے واقعات پر کہا کہ اس دن شہداء کی توہین اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے،ان لوگوں نے دشمنوں کا آلہ کار بن کر ملک کیخلاف مہم چلائی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے احسن اقبال نے کہا پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے 5 سالہ مینڈینٹ والی حکومت کا ہونا لازم ہے۔الیکشن کمیشن اپنے وقت پر الیکشن کرائے گا،سی پیک میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔سی پیک میں دوسرے ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل سرمایہ کاری کونسل اسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے کہ سرمایہ کار ممالک کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری علیحدہ منصوبہ ہے، ہم چاہتے ہیں خلیجی ممالک ایڈ کی بجائے ٹریڈ کریں۔ خیال رہے کہ خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کی سی پیک میں دلچسپی کے بعد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close