اسلام آباد (پی این آئی ) سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔
سال 22-2021 کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذ ریعے کنٹرولر جنرل آف اکا ؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں