چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تیسرے مقدمے میں بھی ملزم نامزد کر دیا گیا۔

عمران خان کو شالیمار چوک میں آرمی میس میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی کو پہلے سے درج مقدمے میں نامزد کیا گیا،حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔عمران خان پر حساس مقامات پر حملوں کے لیے کارکنوں کو اکسانے، اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کو سیاسی جماعت کے کارکنان حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی تھی۔سیاسی جماعت کے کارکنان نے سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر پٹرول بم پھینک کر نذرِ آتش کیا تھا۔خیال رہے کہ 9 مئی حساس ادارے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے گھر پر حملے کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے روز فیصل آباد کے محتلف مقامات پرجلاؤ گھیراؤ تھانہ سمن آباد اور تھانہ سول لائن سمیت شہر کے دیگر تھانوں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مقامی رہنما کے خلاف نامزد اور نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے جس میں درجنوں کارکنوں اور رہنمائون کو گرفتار گیا تھا جبکہ میاں فرخ حبیب سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی کررہی.

تاہم پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سول لائن میں درج حساس ادارے پر حملے کے مقدمہ اور تھانہ سمن آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنائاللہ کے گھر پر حملے کے دو مقدمات کی ضمنی رپورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نامزد کیا گیا ہے اور پولیس مزید کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close