نواز شریف کی وطن واپسی، نگران وزیراعظم کیلئے بھی نام فائنل کر لیا گیا

شاسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست سے پہلے پاکستان آ جائیں گے۔

نگران وزیراعظم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہو گا جس پر سب اتفاق کریں گے۔نگران وزیراعظم وہی بندہ آئے گا جو سب کو قبول ہوگا، اپوزیشن کو بھی قبول ہوگا۔عمران خان کی تو اب جماعت ہی نہیں رہی،انہوں نے زندگی میں ایک ہی چیز سیکھی کہ نوازشریف چور ہے۔وہ سنجیدہ معاملات پر بھی پارلیمنٹ میں نہیں آتے تھے، کہتے تھے سیاسی جماعتوں سے بات کرنا پسند نہیں کرنا،ناصر بٹ نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔مجھے یقین ہے کہ نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے دو نام فائنل ہو چکے، جس نام پر سب جماعتوں کا اتفاق ہو گا اس کا اعلان شاید ایک دو دن میں ہو جائے گا۔ناصر بٹ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک نام محسن بیگ کا ہو لیکن جو بھی نام فائنل ہوگا وہ سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے آئے گا۔

قبل ازیں وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت آئینی مدت مکمل رہنے کے بعد ختم ہو جائے گی۔نگران وزیراعظم کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی تاہم نوازشریف انتخابات سے پہلے پاکستان آئیں گے ، نوازشریف انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔۔احسن اقبال نے کہا اتحادی حکومت آئینی مکمل ہونے کے بعد ختم ہو جائے گی۔الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔ قبل ازیں احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کے پانچ اہم شعبے زراعت، انفارمیشن، ٹیکنالوجی، افرادی قوت، معدنیات اور صنعتیں برآمدات بڑھانے اور اقتصادی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد پاکستان درست سمت میں گامزن ہوگیا ہے اور یہ معاہدہ پاکستان میں اقتصادی انقلاب لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close