مسلم لیگ ضیا کےسربراہ اعجازالحق کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجازالحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔

جے آئی ٹی کی روشنی میں ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پردرج ہونے والے مقدمے میں اعجازالحق سمیت سابق ایم پی ایز غلام مرتضیٰ اورغزالہ شاہین سمیت 23 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آر کے مطابق نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close