ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

لاہور (پی این آئی)ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 12 شوگرملوں میں ذخیرہ شدہ دو لاکھ 34 ہزارٹن چینی نے مارکیٹ میں بحران پیدا کردیا ہے جس کے باعث پانچ روز کے دوران چینی کی تھوک قیمت میں فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے ساڑھے29 ارب روپے کی چینی خرید کر کئی ہفتے ملوں میں سٹاک کیے رکھی۔

کین کمشنر نے جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز کو چھاپے مارنے کا حکم دیدیا۔سٹے بازی کے باعث چینی کی تھوک ریٹ عید کے بعد 6100 روپے فی 50 کلو سے 6550 روپے تک پہنچ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سوائے کارٹلایلئزشن کے کچھ نہیں۔دوسری جانب شہر قائد کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اورایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی ہے، ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close