تحریک انصاف کی ایک اور اہم شخصیت گرفتار

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل پسرورکے صدر, سابق نائب ضلع ناظم اور پی پی 36کےامیدوارگرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق نائب رانا اعجاز احمد آف مالی پوراپنے ڈیرا پرموجود تھےکہ پولیس کی بھاری نفری نے ریڈکرکے انہیں گرفتارکرلیا . ذرائع کے مطابق سابق نائب کو تھانہ بڈیانہ پولیس نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ یادرہے کہ رانااعجازاحمد پہلے بھی 9مئی کے واقعات میں گرفتارکیے گے تھے ، جبکہ چند روز قبل ہی ضمانت کنفرم ہونے کے بعد رہاہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close