نادرا ممبران بڑی مشکل میں پھنس گئے، حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے نادرا ممبران کے خلاف انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری لی گئی، نادرا نے بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت سے نہیں لی اور سرپلس منافع بھی حکومت کو جمع نہیں کروایا۔

وفاقی حکومت نے جن 6 نادرا ممبران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ان میں سلطانہ محمود ، وسیم سہیل، ہاشمی سید، محمد عامر، عامر بشیر اور ریاض عنایت شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب نبیل اعوان کو انکوائری افسر تعینات کر دیا جو تحقیقات کریں گے کہ بجٹ کی منظوری کیوں نہیں لی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close