تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور کے علاقے دیر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔ پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہمقتولین میں ملک وحید، شکیل، رفاقت اور نثار خان شامل ہیں، ملک وحید تحریک انصاف کے ہزار خوانی میں کونسلر تھے۔اطلاعات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازعے پر جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شکیل خان، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان ساکنان ہزار خوانی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے مابین پلاٹ کا تنازع چلا آرہا تھا جس کی بنا پر فائرنگ ہوئی۔پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھا کرلیے ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close