قیمتی سمارٹ فونز کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ مالیت کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور دبئی سے موبائل فونز لانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے پشاور آنے والی فلائٹ216 خراب موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں اترگئی۔پرواز سے آنے والے 2مشکوک مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو کوہاٹ کے محمد عباس سے 139 اور دوسرے مسافر سے 111 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close