اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے 5 پاکستانیوں سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات

کراچی (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے پاکستان سےغیر قانونی طریقوں سےاسرائیل جانیوالےملزمان کے معاملےمیں مزید انکشافات کیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ٹریول ہسٹری حاصل کرلی گئی، ملزمان کے سفرسےمتعلق ریکارڈ کیلئے پی آئی اے،ایمریٹس، قطرائر، اتحادائرویز اورجاری ممکنہ ویزوں کےریکارڈکی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ کوخط ارسال کر دیئے گئے ہیں،

ملزمان نےاسرائیل سے ایک کروڑتیرہ لاکھ روپے کی ایک سوآٹھ ٹرانزیکشنز کیں، اسرائیل سےآنیوالی رقوم وصولی سےمتعلق افرادکوبھی تحقیقات کیلئےطلب کیاگیا ، نامزدملزمان کےعلاوہ کچھ رشتہ داروں نےبھی اسرائیل کادورہ کیا۔ان افرادکی ٹریول ہسٹری کیلئےانکا ڈیٹا آئی بی ایم ایس کوفراہم کردیاگیا۔خیال رہے کہ گرفتارملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈپرسینٹرل جیل میرپورخاص میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close