پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی جس کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا۔قومی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، کرائے کی ادائیگی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہوگی۔

پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے، قومی ائیر لائن نے مدینہ اور جدہ کے دو طرفہ کرایوں میں کمی کی ہے۔پی آئی اے حکام کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close