علی ترین نے چچا عالمگیر ترین کی موت پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

ملتان (پی این آئی) جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چاچا کی یاد میں انہیں سوشل میڈیا پرخراج تحسین پیش کیا ہے، عالمگیرترین نے گزشتہ روزلاہور میں خود کشی کرلی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے لکھا، ’ عالمگیر چاچا نے اپنی شرائط پر زندگی بسر کی’ وہ ایک COOL چاچا تھے، زندگی سے بھرپور کردار جو ہمیشہ چیلنجز میں خوش رہتے تھے۔

چاہے وہ زندگی میں ہو، کاروبار میں ہو یا کرکٹ میں’۔ایلون مسک نے مارک زکربرگ کو ان کی نئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن’تھریڈز‘ لانچ ہونے سے پہلے ہی مقدمے کی دھمکی دے ڈالیعلی ترین نے انہیں یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ، ’ان کا اچانک انتقال ان لوگوں کے لئے تقریبا ناقابل برداشت المیہ ہے جو انہیں اچھی طرح سے جانتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش حال رکھے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close