صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقاتیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے صحافی کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 3صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

جسٹس مسرت ہلالی کی تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس پاکستان سے صحافی نے سوال کیا کہ ’’کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونیوالی باتیں درست ہیں؟‘‘چیف جسٹس نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ ’’کیا وہ باتیں غلط ہیں‘‘ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close