اسلام آباد پولیس نے سرِ عام خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کی تلاش شروع کردی

اسلام آباد(پی این آئی) ایف نائن پارک میں خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتاری کے لیے تمام تر ذرائع استعمال کررہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو مطلع کرے۔ پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close