شاہ محمود کیلئے عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتو ں کی تین درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے شاہ محمود قریشی کو 3مقدمات میں 21 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے جج اعجاز احم بٹر نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے درج کروائی گئیں تین درخواستوں پر سماعت کی ،

شاہ محمود قریشی حاضری کے لئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے،مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، شاہ محمود قریشی نے مقدمہ 1078/23 تھانہ نصیر آباد ،مقدمہ 366/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن اور مقدمہ 367/23 تھانہ ماڈل میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ،افواہوں پر کان نا دھریں،آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے ،عمران خان اپنا موقف انکے سامنے رکھیں گے ،کچھ انکی سنیں گئے کچھ اپنی سنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close