نواشریف کو سزائے موت دینے کا فیصلہ ہوچکا تھا؟ سینئر صحافی افتخار احمد کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا ہے کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کی پھانسی کے عمل کیخلاف ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق کسی کو بھی سزائے موت نہیں دینی چاہیے ، میں اس لیے بھی اس کیخلاف ہوں کیونکہ وہ نواز شریف کو بھی سزائے موت دینا چاہتے تھے، یہ رواج ، یہ رسم اور یہ سوچ ختم ہونی چاہیے میں اس کیخلاف ہوں ۔ سینئر صحافی افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے عمل کوغیر جمہوری سمجھتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی پارٹی پر پابندیاں لگائی گئیں وہ پارٹیاں نام بدل کر دوبارہ آگئیں، آج آپ کسی پارٹی پر پابندی لگائیں کل وہ دوبارہ کسی اور نام سے آجائے گی پھرآپ کیاکریں۔افتخار احمد نے کہا کہ میں ڈیمو کریٹ ہوں اوراس عمل کے سخت خلاف ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے قائد کی سزائے موت کا حامی نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close