اسلام آباد (پی این آئی) یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کیلئے مبصر مشن نہ بھیجیں، ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں عام انتخابات 2023 ہوں گے یا نہیں؟ حکومت اور الیکشن کمیشن کا تاحال کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ جیو نیوز کے مطابق یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں عام انتخابات 2023 ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔
الیکشن کے فی الحال کوئی آثار نہیں نظر نہیں آرہے،ہوسکتا ہے پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کیلئے مبصر مشن نہ بھیجیں۔ حکومت اور الیکشن کمیشن کا دعوت نامہ نہیں ملا۔دعوت نامہ الیکشن سے 3 ماہ پہلے ملنا چاہیئے۔ اگر حکومت کا دعوت نامہ ملا تو پھر ہمارے ماہرین آئیں گے۔ 2013 کا الیکشن بہتر تھا، جبکہ الیکشن 2018 میں بہت دھاندلی ہوئی، الیکشن سے پہلے ہی عمران خان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق عام انتخابات کی تیاریاں ،الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کا کام مکمل کر لیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز ہونگے ،پولنگ اسٹیشنز پر چھ سے سات لاکھ سیکیورٹی اہلکارز تعینات کیے جائیں گے ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں دس سے گیارہ لاکھ انتخابی ڈیوٹی سر انجام دے گا ،ڈسٹرکٹ کی سطح پر مانیٹرنگ افسران تعینات کیے جائیں گے ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کے لیے رزلٹ مینجمنٹ نظام استعمال کیا جائے گا۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران(ڈی آر اوز ) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز ) کی تربیت کے لیے لیڈ ٹرینرز کی 3 روزہ تربیت کا پاکستان کی الیکٹورل اکیڈمی فار ڈیموکریٹک پریکٹسز، ریسرچ اینڈ مینجمنٹ ای سی پی سیکرٹریٹ میں میں آغاز ہو گیا ہے۔بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق تربیتی سیشن 7 جولائی 2023 کو اختتام پذیر ہوگا اور اس 3 روزہ سیشن کے دوران الیکشن کمیشن کے 33 افسران کو تربیت دی جائے گی۔ یہ افسران چاروں صوبوں کے 142 ڈی آر اوز اور 859 آر اوز کو مزید تربیت دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں