63 سالہ عالمگیر ترین کی شادی کب طے تھی؟ ایک اور انکشاف

لاہور (پی این آئی )استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کی خبرنے سیاسی اور کاروباری حلقوں کو ہلا کر رکھ دیاہے تاہم دوسری جانب اب یہ دعویٰ سامنے آ رہاہے کہ وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔عالمگیر ترین کی عمر 63 برس تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھے ، ان کی مبینہ طور پر ایک منگیتر تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جارہے تھے ۔

عالمگیر ترین گلبر گ کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ، انہوں نے پستول سے سر میں گولی مار کر خودکشی کی اور انہوں نے ایک تحریرچھوڑی ہے جس میں موت کی وجہ بیماری کو بتایا ہے تاہم دوستوں کا کہناہے کہ عالمگیر نے ان سے کبھی بھی بیماری کا ذکر نہیں کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close